نامناسب لباس، جنسی ہراسانی۔۔ سعودی عرب میں 120 سے زائد مرد و خواتین گرفتار

Saudi Police

عوامی مقامات پر نامناسب لباس، سعودی عرب میں درجنوں مرد و خواتین گرفتار

سعودی دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے مختلف شہروں میں پولیس نے عوامی مقامات پر غیر مہذب اور نامناسب لباس پہننے والوں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے کئی مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری مختلف شہروں میں عمل میں لائی گئی

سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں

ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق عوامی مقامات پر نامناسب لباس زیب تن کیے 120 مرد و خواتین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جب کہ خواتین کی جانب سے ہراسانی اور بدتمیزی کی شکایات پر 80 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ تہذیب کے منافی چلنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں نہیں برتی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>