سوڈان: استاد کے قتل پر خفیہ اداروں کے 29 افسران کو سزائے موت کا حکم

Sudan

حراستی مرکز میں استاد کے قتل پر خفیہ اداروں کے 29 افسران کو سزائے موت کا حکم

سوڈان کی ایک عدالت نے خفیہ اداروں کے 29 افسران کو ایک استاد پر تشدد کرنے اور انہیں قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس فروری میں 36 سالہ احمد الخیر خفیہ ایجنسی کی حراست میں ہلاک ہوگئے تھے۔

احمد الخیر کی ہلاکت نے 75 سالہ صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہروں میں مزید تیزی آگئی تھی۔ اسے سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

فیصلہ کے بعد جج نے احمد الخیر کے بھائی سعد سے پوچھا کہ آیا وہ ان 29 افراد کو معاف کرنا چاہتے ہیں جس پر انھوں نے جواب دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں پھانسی پر دیکھنا چاہتے ہیں

واضح رہے کہ سوڈان میں مظاہرین کے خلاف کئی ماہ تک چلنے والے آپریشن میں کم از کم 170 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سوڈانی فوج نے بالآخر صدر عمر البشیر کو ایک بغاوت میں ہٹا دیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>