بھارت کی جانب سے پام آئل کی خریداری کا بائیکاٹ، مہاتیر محمد بھی ڈٹ گئے

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد بھارت کو آئینہ دکھانے کے موقف پر قائم ہیں۔کہتے ہیں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا،غلط اقدام پر اب چپ نہیں رہوں گا

مہاتیر محمد کی جانب سے نئے متازع شہریت قانون پر تنقید بھارت کو اتنی بری لگی کہ بھارتی تاجروں نے جواب میں پام آئل کی خریداری ہی بند کردی۔

بھارتی تاجر ملائیشین قیمتوں کے مقابلے میں 10 ڈالر ٹن کے پریمیم پر انڈونیشن خام پام آئل خرید رہے ہیں۔ ملائیشیا، انڈونیشیا کے بعد پام آئل پیدا اور برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔مہاتیر محمد نے کہا کہ صرف پیسوں کی خاطر غلط بات پر خاموش رہنے سے ہم سب غلط بات کی ترویج کا باعث بنیں گے۔ان کے ملک کو مالی معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن وہ غلط کو غلط ہی بولیں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >