روس کے شہر ماسکو میں خوفناک حادثہ۔۔طیارے کا انجن پھٹ گیا

Russian Plane
ماسکو میں خوفناک حادثہ، طیارے کا انجن پھٹ گیا، 27 بچوں سمیت 208 افراد سوار تھے
تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائنز کا طیارہ ماسکو سے ویت نام جا رہا تھا لیکن رن وے پر ہی طیارے کا انجن پھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ٹولماشیو نامی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاز میں 27 بچوں سمیت 208 مسافر سوار تھے۔ برطانوی ایئرلائن کے طیارے کو ویتنامی شہر کیم رینچ پہنچنا تھا۔
دوسری طرف ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد عملے نے آگ پر قابو پایا، بعد ازاں مرمتی کام کے لیے طیارے کو واپس ٹرمینل پر پہنچایا گیا۔ جبکہ مسافروں کو متبادل جہاز سے ویتنام بھیجا گیا۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ جہاز کے مسافروں کا کہنا تھا کہ جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل ایسا لگا کہ کسی گاڑی کو زبردستی چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور پھر اچانک زوردار آواز آئی۔
ایک اور مسافر نے کہا کہ میں جہاز کی کھڑکی کی طرف بیٹھا تھا جہاں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے، اس دوران ہرطرف خاموشی چھا چکی تھی اور مائیک پر کوئی اناؤنسمنٹ بھی نہیں کی گئی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>