کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی، 4000 افراد وائرس سے متاثر

بیجنگ : چین میں کرونا وائرس سےمزید24 افرادجان کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی ہےجبکہ 4000 سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چین میں اس کرونا وائرس سے ہونے والی 106 اموات میں سے 100 صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جبکہ صوبے میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 2,714 ہے۔جس کے بعد مجموعی طورپر چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

چینی صدر شی چن پنگ کے مطابق کرونا مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آتی جا رہی ہے ۔چین کی متعدد متاثرہ ریاستوں میں شہریوں پر سفری پابندیاں بھی عائد ہیں۔

چینی حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔اس وباء کا مرکز 9 ملین آبادی والا چینی شہر ووہان ہے ۔چینی شہر ووہان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے سے منع کر دیا گیا،بس،سب وے،فیری سروسزبند،ٹرینیں اورپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

چین کے صوبے ہوبئی کے 2شہروں میں ریلوے سٹیشن بند،سال نوکی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شنگھائی کے تمام سینما گھر بندکردئیے گئے ہیں ۔ نئے سال پر چین کی 7فلموں کی ریلیز نہ ہوسکی۔ چینی حکومت اپنے شہریوں کو اس وائرس سے بچنے کیلئے وقتا فوقتا احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>