طلاق ملنے پر سعودی خاتون کا دلہن کا لباس پہن کر جشن

Ameera Nasir

سعودی عرب میں ایک خاتون نے طلاق ملنے پر انوکھا جشن مناکر ہر ایک کو حیران کردیا۔۔ ایک خاتون نے طلاق ملنے کے بعد شادی کا جوڑا پہن کر جشن منایا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی خاتون امیرہ الناصر نے طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منایا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میدیا وائرل ہو گئی ۔

امیرہ الناصرپر کو طلاق کا ملنے پر شادی کا جوڑا پہن کر جشن منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر امیرہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جان بوجھ کر طلاق کے بعد شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہے تاکہ دنیا کو بتا سکوں کہ میں طلاق پر کتنی خوش ہوں۔

المرصد کے مطابق اس حوالے سے ’#حفل_ امیرہ_ الناصر‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ پر تبصروں کی بھر مار ہے۔​

ایک صارف نے لکھا کہ طلاق سے امیرہ کو بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ لگتا ہے طلاق دینے والا خاوند اسے بے حد عزیز تھا۔ امیرہ کی آنکھیں آنسوﺅں سے تر ہیں۔

دوسری ٹوئٹر صارف نے کہا کہ امیرہ ایک بہادر خاتون ہے۔ نجی آزادی میں فراست اور جرات کا مظاہرہ کیا۔ ناپسندیدہ ماحول سے ٹکر لی۔

  • یہ کونسہ کلچر ہمیں سیکھایا جا رہا ہے۔

    سودیہ امیر ملک ہے، ہم ایسی خیالات کو پرومٹ نہیں کرنا چاہے، یہاں پر عورت رنڈی ہو کر بازاروں میں بکیں گی، جس طرح کا ہمارا ملک ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >