ارناب گوسوامی بھارتی یوٹیوبر کے سامنے بے بس، وڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

بھارتی یوٹیوبر کونال کامرا نے بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو لاجواب کردیا۔۔ ارناب گوسوامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

تفصیلات کے مطابق بھارتی یوٹیوبر کونال کمرا کا بھارتی صحافی ارناب گوسوامی سے ایک فلائٹ کے دوران ٹاکرا ہوگیا۔۔ کونال کمرا ارناب گوسوامی سے سخت سوالات کرتے رہے لیکن ارناب گوسوامی جواب دینے کی بجائے چپ بیٹھے رہے اور کونال کمرا کے سامنے بے بس نظر آئے۔

مذکورہ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتاہے کہ کس طرح ارناب گوسوامی کے منہ پر کونال کامرا گوسوامی کو”بزدل“ پکارہے ہیں اوران کی صحافت پر سوال اٹھارہے ہیں۔ کونال کامرا بار بار اسے بزدل کہتے رہے اور پوچھتے رہے کہ آپ روہیت ویمولہ کی موت کا جواب کیوں نہیں دے رہے لیکن ارناب گوسوامی چپ ہی رہے۔

کامرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ یہ سب اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے دوست انجہانی روہت ویمولہ کے لئے کررہے ہیں جس کی موت کے بعد ارنب گوسوامی نے اپنی ٹیلی ویژن چینل پر روہت ویمولہ کی ذات پات کے متعلق سوال کھڑے کئے تھے۔

اور اس ویڈیو میں بھی کامرا گوسوامی سے اسی بات کی وضاحت مانگتے ہوئے نظر آرہے ہی

کونال کمرا کا کہنا تھا کہ میں ارناب گوسوامی سے ایک فلائٹ کے دوران ملا اور اس سے اسکی صحافتی اجارہ داری سے متعلق سوالات کئے۔

ارناب گوسوامی سے سخت سوالات پوچھنے پر انڈی گو ائیرلائن نے کونال کامرا پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی جس پر کونال کامرا نے ائیرلائن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چھ ماہ کی پابندی کا شکریہ۔۔ ہوسکتا ہے کہ مودی جی ائیرانڈیا کو ہمیشہ سے کیلئے معطل کردیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ نے یونیورسٹی کیمپس میں حکومت او ریونیورسٹی انتظامیہ کی بربریت کا حوالہ دے کر خودکشی کرلی تھی ۔ روہت ویوملہ ایک دلت سٹوڈنٹ تھا جس پر ارناب گوسوامی نے خوب ہرزہ سرائی کی تھی اور ویمولہ کی ذات پات پر سوالات کھڑے کرنے کی کوشش کی تھی۔ روہت ویمولہ کا شمار کونال کمرا کے دوستوں میں ہوتا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >