شقی القلب سفاک ماں نے اپنی 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا

Maan Beti Qatal

بھارت میں شقی القلب سفاک ماں نے اپنی 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ ماں سندھیا مالو نے کام کی تھکن کے باعث غصے میں آکر اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا اور بچی کے منہ کو ٹیپ سے باندھ کر عمارت کے مین ہول میں پھینک دیا۔

سفاک ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور بیٹی کے کھو جانے کا ڈرامہ کیا۔ سندھیا نے پولیس کو بھی چکمہ دینے کی کوشش کی اور بچی کے گم ہونے کی جھوٹی کہانی بیان کی۔

پولیس نے ماں کے بیان میں متضاد باتوں سے متعلق سختی سے پوچھ گچھ کی تو سندھیا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد بچی کی لاش عمارت کے گٹر سے برآمد کرلی گئی۔

سندھیا ملازمت کرتی تھی اور اس دن بھی تھکی ہوئی گھر آئی تھی۔ بچی کے شور شرابے پر غصے میں آپے سے باہر ہوگئی تھی اور بچی کو قتل کرنے کے بعد اسکے منہ پر ٹیپ لگائی اور گٹر میں پھینک دیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>