دہلی اسمبلی انتخابات : ایگزٹ پول کے نتائج منظر عام پر

Delhi Election

دہلی اسمبلی انتخابات کے بیشتر ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی ایک بار پھر دہلی میں حکومت بناتی نظر نظرآرہی ہے جبکہ بی جے پی کودوسرے نمبر پر اور کانگریس کا برا حال ہے۔

Delhi Aap

دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کےلیے شام چھ بجے تک پولنگ ہوئی جس میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 57 فیصد ووٹ پڑے جس کے بعد ایگزٹ پول کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اسکے مطابق عام آدمی پارٹی ایک بار پھر بازی مارتی نظر آرہی ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے عام آدمی پارٹی کو 63، بی جے پی کو 7 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کانگریس کو کوئی سیٹ نہ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ٹائمز نو نے عام آدمی پارٹی کو 44،بی جےپی کو26اور کانگریس کوکوئی سیٹ نہیں دی ہے۔

ریپبلک ٹی وی نے عام آدمی پارٹی کو 48سے 61،بی جےپی کو 9سے 21 اور جبکہ کانگریس کو کوئی سیٹ نہ ملنے کا امکان ظاہر کیاہے ۔

نیوزایکس نے عام آدمی پارٹی کو 53سے 57،بی جے پی کو 11سے 17 اور کانگریس کو صفر سے 2سیٹیں ملنے کی امکان ظاہر کیاہے ۔

ابھی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور پچھلے انتخابات میں اسے 67سیٹوں کے ساتھ زبردست اکثریت ملی تھی ۔بی جے پی کو صرف 3جبکہ کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی ۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>