عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے پر بھارتی اینکر نے دہلی کی عوام کو مفت خورہ قراردیدیا

اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کو ووٹ ڈالنے پر بھارتی انتہاپسند اینکر سدھیر چوہدری دہلی کی عوام پر برس پڑے۔۔ دہلی کی عوام کو سست اور مفت خورہ قرار دیدیا۔

دہلی کی ریاستی اسمبلی میں پولنگ مکمل ہوگئی ہے اور ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق عام آدمی پارٹی ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ بی جے پی کو دہلی کی عوام نے مسترد کردیا ہے۔

اس پر بھارتی انتہاپسند اینکر سدھیر چوہدری پھٹ پڑے اور دہلی کی عوام کو سست اور مفت خورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی عوام کو اپنے مفاد اور ضروریات سے غرض ہے انہیں ملک سے کوئی غرض نہیں۔ یہ لوگ باتیں تو بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن وٹس ایپ اور سوشل میڈیا سے چپکے رہتے ہیں۔

سدھیر چوہدری نے مزید کہا کہ انکا گزارا عوام سے چلنا ہے، یہ لوگ آلسی (سست) ہیں اور یہ ہر وقت یہ جاننے میں لگے رہتے ہیں کہ مفت چیزیں کہاں سے مل رہی ہیں؟ سیل کہاں لگی ہوئی ہے؟

سدھیر چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دہلی کے لوگ آلسی ہیں، یہ اپنا پوائنٹ آف ویو سمارٹ فون پر دیتے ہیں۔ وٹس ایپ اور نجی تقریبات میں بڑی بڑی باتیں اور بڑے بڑے بھاشن دیتے ہیں لیکن جب ووٹ کی باری آتی ہے تو ملک کا نہیں اپنا سوچتے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>