عام آدمی پارٹی نے دہلی الیکشن میں میدان مارلیا، مودی کو عبرتناک شکست

Arvind Kajriwal

عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھر دہلی کی ریاستی اسمبلی کے الیکشن میں میدان مار لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا رپوٹس کے مطابق نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 63 نشستیں جیت کر میدان مار لیا ہے،، بی جے پی 7نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کانگریس ایک سیٹ بھی جیت نہ سکی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے8فروری کو ووٹنگ ہوئی، ووٹنگ کی گنتی اور نتائج کا اعلان آج کیاجائےگا۔

ووٹوں کی گنتی سے حاصل شدہ ابتدائی رجحانات کےمطابق عام آدمی پارٹی کو 63 نشستوں پر بی جےپی پر برتری حاصل ہے جبکہ کانگریس ایک بار پھر کوئی سیٹ نہ لے سکی۔

2015 میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>