بھارتی شہریت بل کے خلاف دولہے کا انوکھا احتجاج

بھارت میں حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے تاجر دولہے نے دولہن کو حق مہر میں آئین کی کاپی دے دی۔


بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے حسین ایک تاجر ہیں جس نے اپنی شادی کے روز اونٹ پر بیٹھ کر تقریباً 20 کلومیٹر کا سفر طے کیا اس سفر کے دوران حسین کے ہاتھ میں ’متنازع شہریت قانون نامنظور‘ کے نعرے کا پلے کارڈ بھی موجود تھا۔
دلہے کی بارات میں شریک مہمانوں نے بھی اپنے ہاتھوں میں سیٹیزن شپ امیڈمینٹ آرڈیننس مخالف پلے کارڈز اور بینرز تھامے ہوئے تھے بارات میں شریک تمام شرکا حکومتی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔


بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین کا کہنا تھا کہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا اُن کا جمہوری حق ہے. ’میں ایسے قانون کو مسترد کرتا ہوں اور حکومت سے یہ مطالبہ بھی کرتا ہوں کہ وہ فوری طور متنازع آرڈیننس واپس لے اور اپنی عوام کو اس عذاب سے آزاد کرے۔
میڈیا سے گفتگو میں حسین کا کہنا تھاکہ ’میرے خیال میں متنازع آرڈیننس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے میرے پاس اس روز سے اچھا موقع نہیں تھا‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں نے دلہن کو حق مہر میں آئین کی کاپی دی ہے جس میں سی اے اے کو مسترد کیا گیا۔
یاد رہے کہ پورے بھارت میں اس وقت متنازع شہرت قانون کے خلاف بھارتیوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>