کروناوائرس: ہلاکتوں کی تعداد 1110 ہوگئی

کرونا وائرس

کرونا وائرس کا جن بے قابو، چین میں ایک ہی روز میں 108 ہلاکتیں

کل ہلاکتیں 1110 ہو گئی ہیں، 25 کے قریب ممالک نے مریضوں کی تصدیق کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس چین سے پھوٹنے والی وبا کورونا وائرس نے اب تک 1110 افراد کو نگل لیا ہے

چین میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد قریب 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے وائرس کی ویکسین18 ماہ میں تیار کر لی جائے گی جبکہ چین میں پیر کے روز 108 افراد ہلاک ہو ئے جو اب تک کی کسی ایک روز میں ہلاک ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے،

جی77 اور اقوام متحدہ نے وائرس کیخلاف چین کی جنگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے متاثرہ ممالک کو جارحانہ کوششیں کرنے کی ہدایات کر دی، ادارے نے وائرس کو ‘کووڈ 19 Covid-19 کا نام دے دیا۔ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس وائرس کا گروپ ہے اسی لیے مخصوص نام دینے کی سفارش کی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>