کربلا میں سو سالوں میں دوسری بار برف باری

سو سال میں کربلا کے مقام پر دوسری بار برف باری کا دلکش اور حسین منظر۔

 منگل کے روز بغداد کے مقامی لوگ جب جاگ تو ہر طرف برف باری ہو رہی تھی جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی تھی ۔

 

کربلا میں بہت سے لوگ ایسے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں برف پڑنے کا نظارہ پہلی بار اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا ۔

یاد رہے کہ اس صدی کی پہلی برف باری 2008 میں دیکھنے کو ملی تھی جو زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ پائی تھی جبکہ اب دوبارہ 2020 میں تقریبا 12 سال بعد برف باری کا دل کو موہ لینے والا منظر کربلا میں مقیم لوگوں کو ملا ہے۔

اگرچہ برف باری کہیں بھی ہو اسے دیکھ کر بہت مسرت بھرے لمحے گزرتے ہیں۔ لیکن اگر برف باری کا سلسلہ مذہبی مقامات پر شروع ہو تو ایک خاص قسم کی کیمسٹری پیدا ہو جاتی ہے۔  دنیا کے تمام مسلمانوں کے دلوں میں کربلا کا میدان ایک خاص مقام رکھتا ہے اور جب یہاں آسمان کھلتے ہیں تو معرکہ آرائی کا یہ میدان حیرت انگیز نظارے پیش کرتا ہے۔

کربلا میں برف باری کے سلسلے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ جن میں کربلا میں پڑھنے والی برف باری کا نظارہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

کربلا میں سو سالوں میں دوسری بار برف باری

کربلا میں سو سالوں میں دوسری بار برف باری

 

 


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>