بھارتی اینکر مودی کی شکست پر دہلی کی عوام کو کوسنے لگا

مودی کو ووٹ نہ دینے پر اینکر نے دہلی کی عوام کو کھری کھری سنا دیں

بات حوصلے کی ہو وفا کی ہو یا کسی لین دین کی بھارت واسیوں کا جذباتی ہو جانا ایک لازمی سا عنصر ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں نریندر مودی کی پارٹی کو واضح شکست ہوئی  ہےاور ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

مودی کی شکست کے بعد بھارت مودی نواز  اینکر پرسن کی بد حواسی کا اندازہ اس کی باتوں سے لگایا جا سکتا ہے جو یہ کہہ رہا ہے کہ مودی کی شکست سے ہندوستان میں مغلوں کا راج واپس آ جائے گا-مسئلہ کشمیر پر بات ہو یا رام مندر کی دہلی کی عوام کے لیے یہ باتیں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں ان سب باتوں کے ساتھ ساتھ اینکر پرسن نے بالا کوٹ ایئر سٹرائیک کا بھی ذکر کیا کہ عوام اس قدر سوے ہوئے ہیں کہ ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی کہ ملک میں ہو کیا رہا ہے-

دلی کی عوام سے مزید گلہ کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عوام صرف اپنے کام میں مگن رہنا چاہتے ہیں دیش ٹوٹے پھوٹے یا جو مرضی ہو جائے انہیں اس سے کوئی غرض نہیں واضح رہے کہ نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت ختم کرنے کا بی جے پی کا خواب ادھورا رہا۔

کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 62 نشستیں حاصل کر کے میدان مارا ہے جبکہ مودی کی پارٹی کو صرف 8 سیٹیں پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ مودی سرکار کی شکست  پر بھارتی اینکر پرسن نے عوام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب ووٹ کی باری آتی ہے تو عوام یہ دیکھتے ہیں کہ سیل کہاں لگی ہے مفت چیز کہاں پر ملتی ہے اور گیان کی باتیں سوشل میڈیا پر اور اخبارات پر کی جاتی ہیں اور عوام تو یہ چاہتی ہے کہ پولنگ ہو تو سوشل میڈیا پر ہی ہو جائے تاکہ انہیں پولنگ بوتھ پرجانے کی زحمت نہ کرنی پرئے لہذا دلی کی عوام نے بتا دیا کہ انہیں اپنے دیش سے نہیں اپنے سمارٹ فون سے زیادہ پیار ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>