کرونا وائرس کا شبہ، بھارتی شخص نے خودکشی کرلی

suicide crona

کورونا وائرس کا شبہ، آدمی نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی

بھارتی شخص کرشنا کورونا وائرس کے متعلق ویڈیوز دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ اسے بھی اب یہ مرض لاحق ہو چکا ہے
تفصیلات کے مطابق کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی 50 سالہ بالا کرشنا نے کرونا وائرس کے شبے میں خودکشی کرلی۔

مذکورہ شخص کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بالا کرشنا اپنے موبائل فون پر کرونا وائرس سے وابستہ ویڈیو دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھا کہ وہ اس جان لیوا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہے۔

بالا کرشنا کے بیٹے کے مطابق والد کو انفیکشن کی وجہ سے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طرز زندگی میں بدلاؤ لانے کی ہدایت کی تھی۔

بالا کرشنا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب والد کو بتایا گیا کہ وہ کسی بھی وائرس کا شکار نہیں ہیں تو انہوں نے بات سننے سے انکار کردیا اور تمام افراد سے کہا کہ وہ ان سے دور رہیں۔

بیٹے کے مطابق والد نے اپنے آپ یہ محسوس کرلیا تھا کہ وہ اس موذی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے گھر کے تمام افراد کو کمرے میں بند کردیا اور مقامی قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر کے قریب ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ چالیس ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>