دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ریاست دہلی کے انتخابات میں  کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے باسٹھ نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور حکمراں جماعت بی جے  پی کو شکست سے دوچار کیا۔۔

جس پر اروند کیجریوال نے بتایا کہ انہوں نے عوام کو کس طرح سہولیات فراہم کیں۔۔لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ بجٹ پرافٹ میں گیا، اتنے اسکول اسپتال بنائے،200 یونٹس تک بجلی فری 200 سے زائد یونٹس پر 50%سبسڈی دی۔ اتنا سب کیسے کیا۔ جس کا جواب آج اروند کیجریوال نے دے ہی دیا۔۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے بزنس کمیونٹی سے ٹیکس اکٹھا کرکے اس کا پیسا بڑھایا، اور عوام کو  یہ سب سہولیات دیں، ،مودی سرکار نے ہمارا جی ایس ٹی کا پیسا روکا لیکن ہم روئے نہیں۔ ہم نے محنت کی اور دہلی کے عوام کو سہولیات فراہم کیں۔۔

پانچ سال میں کسی بھی اشیاء پر ٹیکس نہیں بڑھایا۔۔ بلکہ بارہ فیصد سے پانچ فیصد ٹیکس کردیا۔ بیوپاری  کو ٹیکس دینے پر آمادہ کیا، فضول خرچی ختم کی۔ خود پر عوام کا پیسا خرچ نہیں کیا۔ بجلی پانی سب مفت کردیا، اسپتالوں میں دوائیاں مفت علاج مفت کردیا۔ پچھلے پانچ سال میں دہلی سرکار پرافٹ میں رہی۔۔

یہی وجہ ہے اس بار بھی عوام نے اروند کیجریوال کو ہی منتخب کیا، اروند کیجریوال سولہ فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔۔

  • پاکستان میں بھی اس حکومت کو پہلے کچھ یونٹ پانی اور بجلی کے مفت کر دینے چاہیئیں
    اس کے بعد جیسے جیسے یونٹ بڑھیں یونٹ کی قیمت بڑھا دینی چاہیے.

    .


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >