چین میں "شکریہ پاکستان” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

China Pakistan

چین میں "شکریہ پاکستان” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سینا ویبو‘ پر چینی عوام نے کرونا وائرس کی مصیبت میں پاکستان کا ساتھ دینے اور اظہار یکجہتی پر پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو کہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

چین میں ٹوئٹر کی طرح کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سینا ویبو‘ پر ہیش ٹیگ روس اور ہیش ٹیگ پاکستان راتوں رات ٹاپ پر پہنچ گیا۔

اسکی وجہ پاکستان کا کرونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جس پر چین کی عوام نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سیناویبو”کے ایک صارف نے ایک تصویر بنائی جس میں پاکستان کو ایک بکری سے تشبیہہ دی گئی جو اپنی کھال اتار کر دے رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ ’یہ سب آپکےلئے ہے بھائی‘۔

یہ کارٹون دیکھتے ہی دیکھئے سینا ویبو پر وائرل ہوگیا اور اسے 7 ہزار سے زائد افراد نے اسے ری پوسٹ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایک اور ’مومو‘ نامی اکاؤنٹ نے ایک تصویر بنا کر لکھا ’شکریہ پاکستان اور روس۔‘

اس تصویر میں چین، پاکستان اور روس کو کارٹون کردار میں بنایا گیا جس میں روتا ہوا پانڈا، مطمئن بھالو اور ہمدرد بکری موجود تھی۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >