دہلی کی عوام کو سست، مفت خورہ کہنے پر دہلی والوں کا مودی نواز اینکر کو کرارا جواب

اروندکجریوال کو ووٹ دینے پر دہلی کی عوام کو سست، مفت خورہ ، خودغرض کہنے پر دہلی والوں کا مودی نواز اینکر کو جواب

دہلی کی عوام نے بھارت نواز اینکر سدھیر چوہدری کو کرارا جواب دیدیا۔۔ بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ ہم اسی کو ووٹ دیں گے جو ہمارے لئے بہتر کرے گا۔ عوام اسی لئے اپنے نیتاؤں کو چنتی ہے کہ تاکہ وہ ہمارے لئے کچھ اچھا کریں۔۔

ایک بزرگ شخص نے سدھیر چوہدری کو ہی دیش کا دشمن قرار دیدیا اور کہا کہ دیش کے سب سے بڑےد شمن تو یہ لوگ خود ہیں۔ لوگوں نے سدھیر چوہدری کو مشورہ دیا کہ پترکاری (صحافت) کرو ، دلالی نہ کرو

ایک نوجوان نے عام آدمی پارٹی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو تبدیلی انکے آنے سے آئی ہے وہ 50 سال میں نہیں آئی۔

ایک خاتون نے سدھیر چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اسی کو ووٹ دوں گی جو عوام کیلئے بہتر کرے گا۔ آپ عوام کیلئے کچھ بہتر کرلیں میں آپکو ووٹ دوں گی

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کی جیت پر مودی نواز بھارتی اینکر سدھیر چوہدری پھٹ پڑے تھےاور دہلی کی عوام کو سست اور مفت خورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی عوام کو اپنے مفاد اور ضروریات سے غرض ہے انہیں ملک سے کوئی غرض نہیں۔

سدھیر چوہدری نے مزید کہا تھا کہ یہ لوگ آلسی (سست) ہیں اور یہ ہر وقت یہ جاننے میں لگے رہتے ہیں کہ مفت چیزیں کہاں سے مل رہی ہیں؟ سیل کہاں لگی ہوئی ہے؟ یہ ملک کا نہیں اپنا سوچتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>