ٹرمپ کی آمد، بھارتی سرکار روٹ پر واقع کچی آبادی کو چھپانے لگ گئی

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا دورہ کر رہے ہیں،بھارتی سرکار پورے زور سے ٹرمپ کے استقبال کے لئے تیاریاں کر رہی ہے، دورے کے متعلق جس ایک چیز کا ذکر بھارت میں اس وقت ہو رہا ہے وہ ایک دیوار ہے،

احمد آباد میں ٹرمپ کے قافلے کے راستے میں پڑنے والی ایک کچی بستی کو چھپانے کے لیے ایک دیوار بنائی جا رہی ہے جس کی وہاں کے رہائشی مخالفت کر رہے ہیں۔ یہ کچی بستی ایئر پورٹ کے قریب واقع ہے۔

   

مقامی اخبارات میں یہ خبر جمعرات کو شائع ہوئی تھی کہ اس علاقے کی اہم سڑک کے کنارے آباد کچی بستی کو چھپانے کے لیے سات فٹ اونچی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ دیوار تقریباً نصف کلومیٹر تک بنائی جائے گی۔ اس کچی بستی میں تقریباً 2500 لوگ رہتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت غریبی چھپانا چاہتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو کچی بستی نہیں دکھانا چاہتی۔ اگر حکومت کو دقت ہے تو وہ پکے مکان کیوں نہیں تعمیر کرا دیتی۔

بستی کی رہائشی کملابین نے کہا کہ دو تین روز سے کام چل رہا ہے۔ اس دیوار کے بننے سے ہوا پانی بند ہوجائے گا۔ نہ سیوریج کا انتظام ہے اور نہ ہی بجلی اور پانی۔ اندھیرے میں گزارا کرنا پڑتا ہے ۔ بارش میں یہاں گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر جاتا ہے۔ ایک اور خاتون نے بتایا کہ اکثر کسی وی آئی پی یا خاص مہمان کی آمد پر یہاں پردہ ڈال دیا جاتا ہے لیکن اب حکومت یہاں دیوار بنا کر اسے مکمل طور پر چھپانا چاہتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >