مودی ایک فاشسٹ شخص ہے،جاوید اختر نے آخر سچ بو ل دیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقدامات پر تنقید کر تے ہوئے شاعر و ادیب جاوید اختر نے مودی کو فاشسٹ قرار دے دیا

ایک غیر ملکی ٹی و ی کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید اختر سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فاشسٹ سمجھتے ہیں، تو انہوں نے بلا تکلف کہا جی ہاں یقینی طور۔ جاوید اختر کے مطابق فاشسٹ لوگوں کے سر پر سینگ تھوڑے نہ ہوتے ہیں۔فاشسٹ سوچ ہوتی ہے ایسی سوچ کہ ہم دوسروں سے بہتر ہیں اور تمام تر مشکلات دوسروں کی وجہ سے ہی پیدا ہو رہی ہیں۔ جب انسان دوسروں سے نفرت کرنا شروع کر دے تب وہ فاشسٹ بن جاتا ہے۔

بدلتی ہواوں کے رخ بدلتے دیکھے ہیں حالات بدلتے دکھیں ہیں لیکن انسان کیسے بدلتےہیں وہ جاوید اختر کے اس بیان سے صاف ثابت ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے جاوید اختر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پر یہ الزام عائد ان الفاظ وں میں کیا کہ مجھے پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے سے سرپرستی کا ایجنڈا سمجھ نہیں آتا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور آرمی جتنا مرضی انکار کر لیں کہ وہ دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کرتے لیکن وہ ایسا کرتے ہیں یہ سب جانتے ہیں۔ مسعود اظہر کا حوالہ دے کر یہ کہا کہ مسعود اظہر کی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں لائی گئی یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔
غیر ملکی ٹی وی پروگرام میں معروف ہدایت کار مہیش بھٹ بھی موجود تھے۔ میزبان نے ان سے اسلامو فوبیا کے بارے میں سوال کیا تو مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کو نائن الیون کے سانحے کے بعد تخلیق کیا گیا، ’یہ فوبیا (خوف) پیدا کردہ ہے کیونکہ میرا نہیں خیال کہ ایک عام بھارتی کسی مسلمان سے خوفزدہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاوید اختر نے بھارت میں ہونے والے احتجاج میں کہا تھا کہ فیض کی نظم کو اینٹی ہندو کہنا انتہائی مضحکہ خیز ہے، فیض احمد فیض کی نظم آزادی اظہار پر پابندیوں کے خلاف ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >