میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی عکاس دل دہلا دینے والی نئی ڈاکیومنٹری

میانمار کی روہنگیا مسلم اقلیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ جبر و تسلط کی شکار برادری ہے، یہ بات اب روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ نوبل انعام یافتہ لیڈر آنگ سان سوچی کی سیاسی چھتری اور آشیرباد تلے میانمار کی بدھ انتہا پسند ظالم فوج بنا کسی پچھتاوے اور ہچکچاہت مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

روہنگیا مسلم اقلیت کو پہلے شہریت سے محروم کیا گیا اور پھر ان پر مظالم ڈھا کر انہیں میانمار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ان مظالم میں انکے گھر اور بستیاں جلانا، انکے ساتھ جنسی زیادتی سے لے کر انہیں زندہ جلا دینا تک شامل ہے۔ اور اسی قسم کی دل دہلا دینے والی درندگی کی ویڈیوز سے لیس، انکشافات سے بھری ایک نئی قسط وائس نیوز کی اس حالیہ شائع ہونے والی ڈاکیومنٹری میں دیکھی جا سکتی ہے۔

مسلم امہ سمیت عالمی برادری ان کی اس کسمپرسی پر مکمل طور پر خاموش ہے ، جیسے یہ لوگ کسی کمتر خدا کی مخلوق ہوں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی میڈیا وقتاً فوقتاً اِنکی حالتِ زار دنیا کے سامنے لاتا ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، بے یارو مددگار یہ مسلمان دنیا کی بڑی طاقتوں کیا، خود مسلمانوں کا مسئلہ ہی نہیں ہے۔ اور صرف یہی نہیں کہ بڑی طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں بلکہ روس اور چین تو میانمار کے خلاف کسی عالمی برادری کی کاروائی کیلئے اقوامِ متحدہ میں پیش کردہ قراردادوں کو ویٹو بھی کر چکے ہیں۔
میانمار کے بے روہنگیا مسلمان کس شدید کرب سے گزر رہے ہیں اس ڈاکئومنٹری میں اس کی دہشت ناک عکاسی بخوبی دیکھی جا سکتی ہے

  • میانمار ایک غیر مسلم اکثریتی ملک ہے اسلئے اس پر نا معاشی و تجارتی پابندی لگ سکتی ہے اور نا ہی نیٹو افواج اس کے خلاف کچھ کرے گی. یہ ہتھکنڈے صرف مسلمان ممالک کے لیے ہیں

  • on one side neto n america imposed no fly zone in iraq n libya becoz of fear of massacre but in mayanmar happened huge ethnic cleansning but no fly zonde imposed to protect muslim minorities from govt bhudist forces.. so called humanity champions react only if it happens such brutalities in a muslim country, otherwise they gives damn shit to humanity..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >