جامعہ ملیہ اسلامیہ کےطلباء پر پولیس تشدد کی نئی ویڈیو منظرعام پر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کےطلباء پر پولیس تشدد کی نئی ویڈیوسامنےآگئی

اس بار پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لائبریری میں گھس کر طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس سے لیس پولیس اہلکاروں کو طلباء پر لاٹھی چارج کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے ماسک بھی پہن رکھے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار مطالعہ میں مشغول طلباء پر لاٹھیاں برسارہے ہیں اورطلباء بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار طلباء کو کمروں سے باہر نکالنے کا کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء متنازعہ شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جو مودی سرکار کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ اس سے پہلے بھی پولیس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گھس کر طلباء و طالبات پر تشدد کرچکی ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>