ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

Mahathir Muhammad

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

مہاتیر محمد نے یہ فیصلہ انورابراہیم سے مشورے کے بعد کیا گیا جنہوں نے ان کےبعد ملائیشیا کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنا ہے۔

ڈاکٹر مہاتیرمحمد نےکہا کہ نومبر میں اپیک اجلاس کے بعد عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے

مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ عہدہ ترک کرنے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا ماضی میں تذکرہ کر چکا ہوں ،مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے تیئں جو بھی فیصلہ کریں مگر میں اپیک اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گا۔

یادرہے کہ ملائیشیا میں اس وقت دونوں کی مخلوط حکومت ہے۔مہاتیر محمد اس سے قبل 1981 سے 2003 تک وزیراعظم رہ چکے ہیں ، اسکے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اس دوران ملائیشیا معاشی طور پر مضبوط ملک بن گیا ۔ مہاتیر محمد کے بعد عبداللہ بداوی اور نجیب رزاق وزیراعظم بنے۔ اس دوران ملائیشیا میں کرپشن کا نیا دور شروع ہوا اور مہاتیر محمد نے دوبارہ سیاست میں قدم رکھا ۔۔

دلچسپ امریہ ہے کہ مہاتیر محمد جس جماعت سے کئی مرتبہ وزیراعظم بنے، اسی جماعت کے خلاف انہوں نے انور ابراہیم سے اتحاد کرکے الیکشن لڑا اور جیت گئے۔

  • اچھا لیڈر اپنے ملک کو ترقی پر لے کر جاتا ھے جیسے مہا تیر محمد پاکستان کے حکمران بزریعہ فوج یہودی لابی پر کام کرتے ھیں جیسے عمران نیازی نعیم الحق کی طرح فنا ھو جاۓ گا عوام خوشحال تھی أج نا تجربہ کاریوں کی وجہ سے ملک کو 100 سال پیچھے دھکیل دیا گیا ھے طاقت کا استعمال کرکے عوام کی کشتی کو ڈبو دیا گیا ھے اللہ پاکستان کو نیک حکمران عطا فرماۓ آمین


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >