خبردار!ٹرمپ انڈیا آ رہے ہیں،پان کی دکانیں بند کرو:مودی سرکار کا انوکھا فرمان جاری

بھارتی حکومت نے امریکی صدر کے دورے سے چند روز قبل گجرات کی پان کی دکانیں سیل کرنا شروع کردیں ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل موصول ہونے والی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ بھارتی حکومت نے گجرات کے شہر احمد آباد میں موجود تمام پان شاپس کو سیل کروانا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب مودی حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں کے گرد یا تو دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں یا پھر انھیں جگہ خالی کر دینے کا کہا جا رہا ہے۔

تاہم وہاں کے میونسپل کمشنر وجے نہرا کا اپنی وضاحت میں کہنا تھا کہ امریکی صدر کے دورے سے قبل اس قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ہزاروں پان کی دکانیں ہیں،جو تمام کھلی ہوئی ہیں، یہ رپورٹ نہ صرف گمراہ گن ہے بلکہ بے بنیاد بھی ہے۔

بھارتی نجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ عموماً سگریٹ خریدنے والے گاہک سگریٹ استعمال کرکے اسےہر جگہ پھینک دیتے ہیں اور پان کی پیک ہر جگہ تھوکتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے احمد آباد کے علاقوں کو صاف رکھنا مشکل ہوتا ہے، اگر پان کی دکانیں کھلی رہیں تو پھر صفائی برقرار رکھنا ہمارا لیے مشکل ہوجاتا ہے۔ جس کے باعث میونسپل کارپوریشن نے ایئرپورٹ سرکل میں پان شاپس سیل کرنا شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا دورہ کریں گے اور اپنی آمد کے پہلے روز صدر ٹرمپ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات جائیں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More