چیختے چلاتے اینکر اور دھاڑتے شرکا، بھارتی شو پوری دنیا میں مزاح کا سبب بن گیا

چیختے چلاتے اینکر اور دھاڑتے شرکا، بھارتی ٹی وی شو پوری دنیا میں مزاح کا باعث بن گیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر "نیوز نیشن” نامی بھارتی ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس پر میزبان مہمانوں کے پینل کے ساتھ کسی موضوع پر بحث مباحثہ کر رہا ہے

شو کے دوران اچانک میزبان جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے معاملہ پر اپنے ہی ایک مہمان پر چلانے لگ جاتا ہے، اور جواب میں میزبان بھی اسی طرح بلند آواز میں جواب دیتا ہے اور شو مچھلی منڈی بن جاتا ہے

شو کا یہ کلپ سے پہلے پرتگالی سیاست دان اور مصنف "برنو میکس” اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے طنز میں لکھتے ہیں "مجھے اب انڈین ٹی وی کی عادت ہو رہی ہے، فاکس نیوز تو سدھایا ہوا ہے”

اسی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے بی بی سی کے مشہور پروگرام ہارڈ ٹاک کے میزبان سٹیفن سکر نے لکھا ہے "میں نے یہ شو دیکھا ہے اور مجھے احساس ہوا ہے میں آج تک "ہارڈ ٹاک” غلط کرتا آیا ہوں”

اس کلپ کو ہزاروں صارفین نے شیئر کیا ہے اور اس پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی بار بھارتی اینکرز اپنی بازاری حرکتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں طنز کا نشانہ بنے ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>