طالبان نےامریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تاریخ کا اعلان کردیا

طالبان رہنما نےامریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تاریخ کا اعلان کردیا
امریکہ اور افعان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر 29 فروری کو دستخط کیے جائیں گے.

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طویل مزاکرات کے بعد ہم اس مقام پر آئے ہیں جہاں دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، 29 فروری کو امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے.
قبل اس کے امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ افغانستان بھر میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس سمجھوتے پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا تو 29 فروری کو امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان امن معاہدے کے بعد طالبان دھڑوں میں مزاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >