ایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ کردیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فور س نے ایران کو عالمی دہشتگردی کی بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے طے شدہ عالمی اصولوں کے خلاف اقدامات پر ایران کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا۔
ایران اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا آج کے اجلاس میں 200 ممالک نے ایران کو بلیک لسٹ کرنے کے حق میں ووٹ ڈالا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے پر ایران کو مالی اعتبار سے نقصان ہوگا اور اسے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا جس کے باعث ایران کی معیشت کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ پر تھا۔
واضح ہو کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>