ٹرمپ کو بندروں سے بچانے کیلئے بھارتی پولیس کے ہاتھوں میں غلیلیں تھمادی گئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارتی بندروں کو شدت سے انتظار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت کل سے شروع ہورہاہے، بندر شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں۔

Donald Trump

معاملہ کچھ یوں ہے کہ ٹرمپ کے بھارت آنے سے قبل ہی بندروں نے تاج محل میں میزبانی کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔۔ پانچ سے سات سو بندروں نے تاج محل کا رخ کرلیا۔۔

خدشہ ہے کہ  کل جب ٹرمپ آگرہ جائیں تھے تاج محل پہنچیں گے تو بندر دھاوا بول سکتے ہیں اسلئے انتظامیہ بھی الرٹ ہوگئی ہے، ٹرمپ کو بندروں سے بچانے کے لیے بھارتی پولیس کو غلیلیں تھمادیں جبکہ  پولیس کا خصوصی دستہ بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔تاج محل کی سیکیورٹی سربراہ  کا کہنا ہے کہ غلیل سے بندر ڈر کر بھاگ جاتے ہیں

تاج محل میں بندروں کا مہمانوں پر حملہ معمول ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اتنے انتظامات ٹرمپ کو بندروں سے بچا پائیں گے یا نہیں؟

ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت میں زور و شور سے صفائی مہم اور انتظامات زور و شور سے جاری ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>