تہران شہر کے مئیر بھی کرونا وائرس کا شکار، یونیورسٹیاں اور سینما گھر بند

Tehran City

تہران شہر کے ضلعی مئیر بھی کرونا وائرس کا شکار۔۔ ایران میں کرونا وائرس سے6افراد کی ہلاکت کے بعد دارالحکومت تہران میں جامعات اور سینما بند کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ایران میں 6 افراد کی ہلاکت کے بعد دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں میں یونیورسٹیاں اور سینما گھر ایک ہفتے کے لیے بند کردئیے گئے۔

ایران میں اب تک 26 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں تہران کے 13 ضلعوں کے میئر مجتبیٰ رحمٰن زادہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرحد پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ کرونا وائرس کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد بلوچستان حکومت نے پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کرونا وائرس چین اور ایران کے بعد مزید ممالک میں بھی پھیل گیا۔ چین کے بعد جنوبی کوریا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 556 سے تجاوز کر گئی جبکہ 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لبنان کے بعد اسرائیل میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جبکہ چین میں مزید 111 افراد کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مرنیوالوں کی تعداد 2350 سے تجاوز کرگئی ہے۔
​​


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>