روس کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلا رہاہے، امریکا کا الزام

روس کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا رہاہے، امریکا کا روس پر حملہ

دنیا بھر کے ممالک جہاں جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کررہے رہے ہیں وہیں امریکا اور روس الزام تراشی پر اتر آئے۔۔۔

امریکا نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ دنیابھرمیں کورونا وائرس سےمتعلق غلط اطلاعات پھیلانے کے پیچھےروس کا ہاتھ ہے۔۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس مختلف زبانوں میں کورونا وائرس سےمتعلق تشویش پھیلا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کو دنیا امریکا کی جانب سے پھیلایا گیا، جبکہ روس کی جانب سے دعوی کیاجارہا ہے کہ کورونا وائرس امریکا کا ہتھیار ہے۔ جس سے امریکا چین کے خلاف معاشی جنگ لڑرہا ہے۔

روس نے تمام الزمات کی تردید کردی۔۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت ہیں۔۔ روس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔

عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی،، ڈبلیوایچ او کے سربراہ کا کہنا کہ کورونا وائرس جس تیزی سے پھیل رہاہے اس سے بچاؤ کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں۔۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>