کیا واقعی ایران میں کرونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ہوئے؟

کیا واقعی ایران میں کرونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ہوئے؟ ایرانی نائب وزیر صحت کا ردعمل سامنے آگیا

ایرانی نائب وزیرصحت نے کرونا وائرس سے50اموات کی غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ مسترد کردی۔

Corona Virus
ایرانی وزیر صحت ارج ہریرچی نے غیرملکی خبرایجنسی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ایران میں کورونا وائرس کے 47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی خبر رساں ایجنسی نے قم میں کورونا وائرس سے 50 اموات کا دعوی کیا تھا

ایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے ایران حکومت پر الزام لگایا تھا کہ ایرانی حکومت کرونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتیں چھپا رہی ہے اور ایران کے مذہبی طور پر مقدس شہر قم میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی اور آرمینیا نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔کرونا وائرس کی وباء کویت، افغانستان اور بحرین میں بھی پہنچ گئی اور ان ممالک نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ کویت میں 3 جبکہ افغانستان اور بحرین میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب چین میں مزید 150 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2592 جبکہ مریضوں کی تعداد 77150 ہوگئی۔ ادھر جنوبی کوریا میں 833 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>