ٹرمپ کی اردو بولنے کی ناکام کوشش، آئی سی سی نے ٹرمپ کا مذاق بنادیا

ٹرمپ کی اردو بولنے کی ناکام کوشش، مودی کو سبکی کا سامنا، آئی سی سی نے بھی ٹرمپ کا مذاق بنادیا

بھارت میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے نا صرف پاکستان کی تعریف کی بلکہ اردو الفاظ بولنے کی ناکام کوشش کرتے رہے اور بھارتی وزیراعظم کو ایسے لقب سے نواز دیا کہ انہیں منہ چھپانا پڑ گیا۔

امریکی صدر نے مودی کو چائے والا کی بجائے "چی والا” کہہ دیا۔ سچن ٹنڈولکر کی بات ہوئی تو انہیں “سیوچن” بول دیا۔

ٹرمپ اس موقع پر بھارتی سکالر سوامی ویوک نندا کا نام بھی ٹھیک طریقے سے نہ لے سکے اور ایسے سٹائل سے انکا نام لیا جس کہ سب کے قہقہے لگ گئے۔

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام غلط لینے پر آئی سی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق بنا دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر کو “سوچِن ٹنڈولکر” کہا تو آئی سی سی بھی اس پر رد عمل دئیے بغیر نہ رہ سکی اور امریکی صدر کا مذاق بنا دیا۔

واضح رہے کہ کل احمد آباد اسٹیڈیم میں “نمستے ٹرمپ” نامی تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا بھی ذکر کیا۔

لیکن جب ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر کو "سوچن ٹنڈولکر” کہہ کر بلایا تو پورا اسٹیڈیم قہقہوں سے گونج اٹھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی مسکرانے لگے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >