بدترین فضائی آلودگی والے 30 شہروں میں بھارت کے 21 شہر

بد ترین فضائی آلودگی، بھارت پھر سبقت حاصل کر گیا۔۔ دنیا کے بد ترین فضائی آلودگی والے 30 شہروں میں بھارت کے 21 شہر شامل ہیں

India Cities

تفصیلات کے مطابق ہر سال فضائی آلودگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے والے سوئٹزرلینڈ و امریکی ادارے ’آئی کیو ایئر‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق بدترین فضائی آلودگی والے دنیا کے 30 شہروں میں 21 شہر بھارت کے ہیں۔

مذکورہ ادارہ ہر سال حکومتی اعداد و شمار کے تحت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سمیت ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کے پیمانوں کے مطابق رپورٹ مرتب کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے بدترین دارالحکومتوں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے، تاہم اگر بدترین فضائی آلودگی والے 50 بڑے شہروں کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا پہلے نمبر پر ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہروں میں ریکارڈ کی گئی فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت سمیت امریکی فضائی آلودگی سے تحفظ کے ادارے کے مطلوبہ معیارات سے تقریباً 9 گنا زیادہ ہے۔

بھارت کے فضائی آلودگی والے شہروں میں نئی دہلی، ممبئی، غازی آباد، کولکتا، بنگلورو اور پونے جیسے شہر شامل ہیں اور مجموعی طور پر بدترین فضائی آلودگی والے 30 میں سے 21 شہر بھارت کے ہیں۔

یاد رہے پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کو عالمی ادارے نے ’صحت کو متاثر کرنے والی‘ کیٹیگری میں شمار کیا ہے جب کہ بھارت کے بھی زیادہ تر شہر اسی کیٹیگری میں رکھے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکا ’شدید غیر صحت‘ کی کیٹیگری میں شامل ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>