بھارت کے درودیوار سے "پاکستان زندہ باد” کی صدائیں

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہبلی میں واقع ایک سکول کے درودیوار پر کسی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے درج کردیے۔ جسے دیکھ کر حکام میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے ہنگامہ برپاکردیا۔

اسکول کی انتظامیہ نے درودیوار پر درج نعروں کے خلاف مقامی پولیس کو شکایت درج کروائی اور احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعروں کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہبلی کے ہی ایک نجی انجیئرنگ کالج کے تین کشمیری طلبہ کی جانب سے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے تھے جن کو مقامی پولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت میں مسلم کش فسادات کی وجہ سے گلی گلی اور کوچے کوچے میں لوگوں کو روک روک کر ان کا مذہب پوچھا جا رہا ہے۔

بھارت میں چھڑے ہنگاموں کی وجہ سے ہندو انتہاپسند اس حد تک گر چکے ہیں کہ مسجد کا تقدس پامال کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور مسجد کے مینار پر چڑھ کے اپنے ہندو مذہب کا جھنڈا لگا دیا ۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>