ایرانی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار بھی کورونا وائرس کا شکار

ایران کے نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔


خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی نائب وزیر صحت نے دو روز قبل خود کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ایران کی نائب صدر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چین اور دیگر ممالک کے علاوہ ایران میں بھی کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بہت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران میں اب تک 245 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔جن میں سے 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

حال ہی میں ایران کا سفر کرکے پاکستان واپس لوٹنے والے 2 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان نے ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>