عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا ۔ خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت52 ڈالر 45 سینٹ ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔

ایک سال پہلے تیل کی قیمتیں 75 ڈالرفی بیرل تھیں۔

ایک سال کے عرصے میں میں خام تیل 23 ڈالرفی بیرل یعنی 30 فیصد سے زائد سستا ہوا ہے۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھی خام تیل 17 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔

ماہرین کے مطابق خام تیل سستا ہونے کی وجہ کرونا وائرس ہے جس کی وجہ سے چین، جنوبی کوریا ، یورپ سمیت کئی ممالک کی معاشی سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد عوام کیلئے تیل کی قیمتیں کم کردے اور بڑاریلیف دے کر اپنا بگڑتا ہوا امیج بہتر کرے ۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>