کروناوائرس: ایران میں متعدد مقامات پر نمازجمعہ کے اجتماعات منسوخ

کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ایران میں متعدد مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردئیے

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق کے مطابق ایرانی حکام نے تہران، قُم اور مشہد کے متعدد مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے۔ یادرہے کہ قم شہر سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایران کے 22 صوبوں کے دارالحکومتوں اور متاثرہ علاقوں میں بھی جمعے کے اجتماعات منسوخ کئے گئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسکول اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی چل بسے جنہیں کرونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے کچھ دن پہلے ہسپتال داخل کیا گیا تھا جبکہ ایران کے نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>