نئی دہلی میں ایک اور مسجد شہید، قرآن پاک کے نسخوں کو بھی آگ لگادی

نئی دہلی فسادات، ایک اور مسجد شہید دوسری پر پٹرول بم کے حملے

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی 200 کے قریب زخمی، حکومت کا مقدمات درج کرنے سے انکار

تفصیلات کے مطابق دہلی فسادات میں انتہا پسندوں نے مصطفیٰ آباد میں ایک اور مسجد شہید کر دی گئی۔ جبکہ دوسری مسجد پر پٹرول بم پھینکے گئے۔ جبکہ مسلمان کی بستیوں والی علاقوں میں دکانیں بند ہونے سے خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

انتہاپسند ہندوؤں نے نہ صرف مصطفیٰ آباد کی جامع مسجد کو شہید کیا بلکہ مسجد میں موجود قرآن پاک کے نسخوں کو بھی جلادیا۔۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں مجموعی حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ پرتشدد فسادات سے متاثرہ علاقوں میں چوتھے روز بھی دوران شب آگ لگانے اور جھڑپیں جاری رہیں۔ مسلم مخالف فسادات میں ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

طبی حکام نے اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ دو سو سے زائد زخمی اب بھی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ ان میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق مظاہرین کے دوران بی جے پی کے انتہا پسندوں نے کارروائیوں کے دوران مسلمانوں کی جہاں املاک جلائیں وہیں پر نئی دہلی کے نواحی علاقے مصطفیٰ آباد میں سکول کو بھی نذر آتش کر دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’دی وائر‘ کے مطابق بی جے پی کے دہشتگردوں کی طرف سے ایک اور مسجد کو شہید کر دیا گیا ہے۔ یہ مسجد نئی دہلی کے نواحی علاقے مصطفیٰ آباد میں شہید کی گئی ہے،

آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے مسجد فاروقیہ میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگائی، مسجد فاروقیہ میں یتیم بچوں کا مدرسہ بھی قائم تھا، جبکہ دہلی کے ایک اور علاقے میں واقع مینا مسجد پر پیٹرول بم بھی پھینکے گئے۔
دوسری طرف مرکزی حکومت نے روایتی طور پر ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہوئے نئی دہلی ہائیکورٹ میں ایک جواب میں جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت نئی دہلی ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت چل رہی ہے، جس میں ایک ایڈووکیٹ نے بی جے پی کے رہنماؤں انوراگ ٹھاکر، پریش ورما، ابھے ورما اور کپل شرماکے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

    • All muslim are like one body ; no matter where they live ; when any person harm a muslim he should be aware of this fact that other muslim will help to him.
      There is a need of jihad against India.Another Pakistan and Khalistan is coming from India.India will be destroyed soon.Insha Allah.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >