تم زمیں پر ظلم لکھ دو، آسمان پر انقلاب لکھا جائے گا ،مودی کے ظلم پر انقلابی نظم

تم زمیں پر ظلم لکھ دو، آسمان پر انقلاب لکھا جائے گا، سب یاد رکھا جائے گا

بھارت میں مودی سرکارکے مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔مودی کے مسلمان مخالف قانون اور  جارحانہ اقدام کے خلاف فیض احمد فیض کی نظم لازم ہے ہم ہی دیکھیں گے سے شاعری کے ذریعے احتجاج کی لہر شروع ہوئی اور اب بھارتی مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی کو نوجوان مسلمان شاعر نے بھی اپنے لفظوں میں بیان کردیا۔

شاعر عامر عزیز  نے مودی کو لکارتے ہوئے نظم لکھی کہ تم زمیں پر ظلم لکھ دو، آسمان پر انقلاب لکھا جائے گا، سب یاد رکھا جائے گا۔تم ڈنڈے مارو، یا جیل میں ڈالو، ہمارے خون سے ہی ہو، سچ ضرور لکھا جائے گا۔

مودی کو چیلنج کرتے ہوئے عامر عزیز نے جامعہ علی گڑھ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور دلی کے مظاہرین کو خراج تحسین اور ان کی بہادری کو سلام پیش کیا ۔ نظم کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔۔ کروڑوں افراد سن چکے ہیں۔۔

دہلی میں بھی مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ  جاری ہے۔۔ انتالیس افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ جبکہ مساجد، املاک گھر سب کچھ نذرآتش کردیا گیا ہے

  • امن کی باتیں کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک کے بڑے لیڈران امید ھے اپنی آنکھیں کھولیں گے
    Talking about the peace, hopefully all around the world leaders will open their eyes before it’s too late. Help the innocent minorities people inside the India who are facing Modi RSS fascist Gov’t injustices.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >