مسلم کش فسادات، کینیڈا نے اپنے شہریوں کو انڈیا کے سفر سے روک دیا

مسلم کش فسادات، کینیڈا نے اپنے شہریوں کو انڈیا کے سفر سے روک دیا

کینیڈا کی حکومت کی جانب سے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ انڈیا کے سفر سے گریز کریں

تفصیلات کے مطابق دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کی گونج اب بین الاقوامی سطح پر بھی سنائی دے رہی ہے۔کینیڈا نے ان فسادات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انڈیا کے سفر سے گریز کریں۔

اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کینیڈا کی حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہر ممکنہ طور پر بھارت کے سفر سے بچا جائے۔ اور خاص طور پر گجرات دہلی اور راجھستان کے علاقوں کا سفر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل دہلی میں ہونے والے بدترین مسلم کش فسادات میں اب تک 38 لوگ جان بحق اور 200 کے قریب زخمی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>