آسیہ بی بی کو فرانس کی  اعزازی شہریت مل گئی، فرانسیسی صدر سے ملاقات

آسیہ بی بی کو فرانس کی اعزازی شہریت مل گئی۔۔ پاکستان میں توہین مذہب کے الزام میں سزا کاٹنے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی پیرس کے الیزے پیرس میں  فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں سے ملاقات ہوئی۔۔

 انہیں فرانس کی اعزازی شہریت دی گئی ۔اعزازی شہریت کیلئے آسیہ بی بی کو پيرس کی ميئر اينے ہڈالگو نے سرٹيفيکيٹ ديا۔
فرانس کی حکومت نے آسيہ بی بی کے ليے اعزازی شہريت کا اعلان دوہزار چودہ میں کيا تھا،آسیہ بی بی نے فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔جس میں کہا تھا کہ فرانس وہ ملک ہے

آسیہ بی بی کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

پیرس میں آسیہ بی بی کی فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کے ساتھ الیزے پیلس میں ملاقات۔ آسیہ بی بی کو پیرس کی اعزازی شہریت سے بھی نوازا گیا۔ #UrduVOA #AsiaBibi #BlasphemyLaw

Posted by VOA Urdu on Friday, February 28, 2020

جس نے نئی زندگی کا موقع دیا،ان دنوں وہ اپنی گزشتہ ماہ شائع ہونے والی  کتاب فائنلی فری کی تشہری مہم کے سلسلے میں فرانس میں موجود ہیں،جس کے بعد وہ کینیڈا واپس چلی جائیں گی۔۔

آسیہ بی بی پر جون دوہزار نو میں شیخوپورہ میں ان کے گاؤں کی بعض خواتین نے توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔ایک سال بعد الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی، پھر گزشتہ سال سپریم کورٹ نے آسيہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر کارروائی کی اور  سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرکے رہائی کا حکم دیا۔۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >