ملائیشیا کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ اعلان ہوگیا

ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کا اعلان ہوگیا۔۔ محی الدین یاسین ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

تفصیلات کے مطابق ملائیشا میں مہاتیر محمد کے استعفیٰ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور وزیر داخلہ محی الدین یاسین نئے وزیراعظم مقرر ہوگئے۔

محی الدین یاسین مہاتیر محمد کی جماعت کے سربراہ بھی ہیں اور دیگر کئی وزارتوں کے علاوہ سابقہ دور حکومت میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔

مہاتیر محمد سے قربت کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق نے انہیں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے ہٹادیا تھا جس کے بعد انہوں نے مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر بومی برساتو نامی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

ملائشین الیکشن کمیشن کے مطابق جیت کے لیے 112 نشستیں درکار تھیں جب کہ مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتیں 115نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ایک ہفتے پہلے اپنے اتحادی انور ابراہیم سے اختلافات پر مستعفی ہوگئے تھے۔ملائیشیا کے وزیراعظم کیلئے انورابراہیم مضبوط امیدوار تھے لیکن آپسی اختلافات کے بعد سیاسی بحران پید اہوگیا تھا جس کا خاتمہ محی الدین یاسین کے وزیراعظم نامزد ہونے کی صورت میں ہوا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>