کرونا وائرس،عوام کا خوف دور کرنے کیلئے بھارتی وزراکا چکن کھانے کا عملی مظاہرہ

بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزرا نے ایک تقریب کے دوران کرونا وائرس کا خوف دور کرنے کیلئے سب کے سامنے چکن کھاکر دکھا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کی عوام میں یہ افواہیں پھیلی ہوئی ہیں کہ مرغی اور انڈے کھانے کی وجہ سے کرونا وائرس پھیل رہا ہے جس کے بعد تلنگانہ کے وزرا نے عوام کی اِس ہی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے سب کے سامنے سٹیج پر کھڑے ہو کر خوب پیٹ بھر کے مزے سے چکن کھایا۔

یادرہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی ریاستوں میں لوگوں کی بڑی تعداد چکن کے کاروبار سے وابستہ ہے۔حیدرآباد کی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے جسے کھانے کیلئے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن سے بھارت میں یہ افواہیں زیردش تھیں کہ چکن کرونا وائرس کا سبب ہے جس کی وجہ سے بھارت میں چکن کی فروخت میں کم ہوگئی اور چکن کی قیمتیں گرگئی تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >