افغان صدر اشرف غنی طالبان کیساتھ معاہدے کی اہم شرط سے مکر گئے

5ہزار طالبان قیدیوں کی رہا نہیں کرینگے، افغان صدر کا یوٹرن

Ashraf Ghani

افغان صدر اشرف غنی امریکا اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے کی اہم شرط سے معاہدے کے دوسرے روز ہی مکر گئے۔۔۔

اشرف غنی نے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار کردیا، اشرف غنی نے معاہدے کی اہم شق تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔

کہا کہ قیدیوں کی رہائی انٹرا افغان مذاکرات کا حصہ ہوسکتی ہے لیکن اسے طالبان کی شرط کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا،انٹر افغان مذاکرات کے لیے اگلے نو روز می مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔

اشرف غنی نے کہا کہ انھوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

افغان صدر نے کہا کہ افغان عوام کو اس بات کی یقین دہائی کرائی جانی چاہیے کہ رہا ہونے والے افراد دوبارہ کبھی افغان عوام کے سامنے کھڑے نہیں ہوں گے۔ افغانستان میں سات روزہ جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >