سعودی عرب میں کورونا وائرس کاپہلا کیس سامنے آگیا

کورونا وائرس کے شکار جاری ہیں، چائنا کے بعد اس وائر س نے دیگر ممالک کا رخ کرلیا ہے اور اب تک مشرق وسطی، ایشیا کے ممالک سمیت امریکہ اور کینیڈا میں بھی کورونا کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اب اس وائرس نے سعودی عرب کا رخ کرلیا ہے اور سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص ایران سے بحرین کے راستے سعودی عرب آیا ہے۔


سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مریض نے حکام پر یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ ایران سے واپس آیا ہے، حکام کے مطابق مریض کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے،ان تمام افراد جن سے متاثرہ شخص نے ملاقات کی ان کی معلومات جمع کرکے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اور ایران سمیت متعدد ملکوں سے عمرے کیلئے آنے والے زائرین پر پابندی عائد کردی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>