ماسک کے ذخیرہ اندوزوں کو پھانسی دینے کا حکم

ماسک کے ذخیرہ اندوزوں کولٹکایا جائے، ایرانی پراسیکیوٹر کا حکم چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز سے عوام شدید پریشان۔۔ کورونا وائرس چھیاسٹھ افراد کی جان لے گیا جبکہ پندرہ سو سے زائد افراد وائرس کا شکارہیں۔۔ ایسے میں  ایران میں ماسک اور دیگر اشیاء کی قلت ہونے لگی،

ماسک نایاب ہوئے تو ایرانی حکام الرٹ ہوگئے۔ ماسک کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔۔ایرانی پراسیکیوٹر جنرل محمد علی جعفری  نے کہا کہ ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو پھانسی دی جائے۔

ایرانی پراسیکوٹر جنرل نے وزیرصحت سعید نمکی کو خط میں لکھا کہ ماسک یا کسی بھی قسم کے طبی سامان کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جایے، طبی سامان کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی ہمدردی کے قابل نہیں۔ اگر کوئی شخص ملوث پایا گیا تو سزائے موت دی جائے گی۔۔

انہوں نے کہا کہ ماسک کی ذخیرہ اندوزی اور ان کی اسمگلنگ فوج داری ایکٹ 286 اور اسلامی تعزیرات کے سزائے موت کا جرم ہ


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>