کرونا وائرس: ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی، 23 ارکان پارلیمنٹ بھی متاثر

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 77 ہوگئی جبکہ 2336 افرادمتاثر

ایرانی نائب وزیر صحت الیریزا رئیسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 77 ہوگئی جبکہ 2336 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری طرف ایرانی ڈپٹی اسپیکر کے مطابق 23 اراکین پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ایرانی نائب وزیر صحت الیریزا رئیسی نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 835 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، بیشتر نئے کیسوں کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔

رئیسی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 435 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کی مدد کرنے کا حکم دیا تھا۔

یادرہے کہ کرونا وائرس سے ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور نومنتخب رکن پارلیمنٹ بھی وفات پاچکے ہیں اور ایرانی نائب صدر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیابھر میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے زائد تک جاپہنچی ہے

برطانیہ میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادچالیس ہوگئی جبکہ تیونس ، اردن، سعودی عرب میں کرونا وائرس کاپہلاکیس سامنے آگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے وائرس سے بچاو کی ویکسین میں ایک سال لگے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>