سعودی عرب میں سعودی بادشاہ کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے افراد گرفتار

سعودی شاہی خاندان کے خلاف بڑی کاروائی، تین سینئر ارکان گرفتار ، گرفتار ہونے والوں میں سعودی بادشاہ کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز بھی شامل ہیں

تفصیلات کے مطابق سعودی خاندان میں ایک بار پھر اختلافات کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں اور حال ہی میں آنے والی خبروں نے اس تاثر کو مزید تقویت دی ہے

زرائع کے مطابق سعودی شاہی گارڈز نے شاہی خاندان کے تین سینئر افراد کو حراست میں لی لیا ہے،

امریکی خبر رساں ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے اراکین میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے چھوٹے بھائی بھی شامل ہیں۔ان حراستوں کو سعودی ولی احد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان افراد کو کن وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔

رہے کہ سنہ 2017 میں محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں اراکین، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کر کے “رٹز کارلٹن ہوٹل” تک محدود کر دیا گیا تھا۔

  • This MBS is not good guy he should go otherwise we would see pubs, casino’s,and other bad things of West soon KSA streets and most importantly he don’t bother about the aggression and atrocities against Muslims in Palestine ,Kashmir and india ,he is a puppet of america.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >