کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر حملے، خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

مہلک کورونا وائرس جان کے ساتھ ساتھ معیشت کا بھی دشمن بن گیا۔ کورونا کا خوف اور دہشت ہر طرف پھیلا ہواہے، اب کورونا وائرس کے اثرات  خام تیل کی قیمتوں پربھی پڑنے لگے۔۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت  ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔خام تیل اننچاس  ڈالر بیاسی سینٹ فی بیرل ہوگیا اکتوبردوہزار سترہ کے بعد پہلی بار خام تیل پچاس ڈالرفی بیرل سےکم ہوا ہے ۔دو ماہ کے دوران خام تیل کی عالمی قیمت میں تیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس جان لیوا وائرس سے سیاحت بھی شدید متاثر ہورہی ہے،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں آٹھ اعشاریہ پانچ  فیصد کمی کے ساتھ  45.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔  سیاحت وائیرلائنز انڈسٹریز کو پچاس ڈالر ز نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>